غزل

0
218

یہ تخلیق اودھ نامہ کمپٹیشن میں شامل کی گئی ہے۔اپلوڈ ہونے کی تاریخ سے 20 دن کے اندر جس تخلیق کوسب سے زیادہ لائکس ملیں گے اسے بطور انعام 500 روپئے دئے جائیں گے۔ 100 لائکس سے کم موصول ہونے والی تخلیق کو مقابلہ سے باہر سمجھا جائے گا۔ دیگر تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں

موسی رضا (9807694588)

نام: عبدالغفاردانش

ظالمو! بے کسوں کا سہارا بھی ہے
جو ہمارا خدا ہے تمہارا بھی ہے
ڈوبنے والو امید مت چھوڑنا
ہر سمندر کا دیکھو کنارا بھی ہے
اس نے کتنوں کو مسند نشیں کردیا
اور کتنوں کو نیچے اتارا بھی ہے
ہر کوئی جفت ہے طاق کوئی نہیں
چاند کے ساتھ روشن ستارہ بھی ہے
کوچہ عشق میں سوچ کر آئیے
جان جاں ہر قدم پر خسارہ بھی ہے
نامہ بر نے بھی دی ہوگی یوں تو خبر
حال دل آپ پر آشکار ا بھی ہے
کچھ تو فطرت نے بخشا تھا ذوق ادب
تھوڑا مشق سخن سے نکھارا بھی ہے
صرف دیکھا نہیں ہے انھیں دور تک
جانے والوں کو دانش پکارا بھی ہے

9897565066

نورپور،ضلع بجنور،یوپی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here