ملک میں کورونا معاملوں کی شرح کم ہوکر 5 فیصد

0
224

نئی دہلی ، 6 جون : ملک میں کورونا انفیکشن کی کی رفتار مسلسل سست پڑنے اور اس وبا کو شکست دینے والوں میں لگاتار اضافے سے سرگرم معاملوں کی شرح 5.13 فیصد رہ گئی ہے وہیں ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا معاملوں کی شرح کم ہوکر 5 فیصد

اس دوران سنیچر کو 33لاکھ 53ہزار 539افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 23کروڑ 13 لاکھ 22 ہزار 417 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 114460 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 88 لاکھ 9ہزار 339ہوگئی۔

اس دوران ایک لاکھ 98ہزار 232مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں ، جس سے کے ساتھ اب تک دو کروڑ 69لاکھ 84 ہزار 781 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال معاملات 77ہزار 449کم ہو کر 14لاکھ 77ہزار 779 ہوگئے ہیں اور ان کی شرح 5.13 فیصد پر آگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2677 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 46ہزار 759ہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے اموات کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ 1.20 فیصد ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here