ایلوویرا کے صحت اور خوبصورتی سے متعلق فوائد

0
310

صدیوں سے مختلف شکایات میں بطور علاج استعمال کی جانے والی ایلوویرا (گھیکوار) ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے، اس کے استعمال سے بغیر کسی نقصان کے بے شمار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں، ایلوویرا صحت میں اضافے، جِلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے نہایت مفید پودا ہے۔

ایلوویرا کے صحت اور خوبصورتی سے متعلق فوائد

ایلوویرا کو کنوار گند کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایلو ویرا کو کرشماتی پودا قرار دیا جاتا ہے، اس میں وٹامن سی، اے، ای، بی 12 اور متعدد منرلز بھی پائے جاتے ہیں، ایلوویرا تازہ توڑ کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ مارکیٹس میں کاسمیٹک کی صورت میں بھی ایلوویرا جیل دستیاب ہوتا ہے۔

ایلوویرا جیل کا استعمال وزن میں کمی لانے، پیٹ کی چربی تیزی سے گھلانے، بالوں اور جلد کی خوبصورتی بڑھانے میں کتنا معاون ہے یہ جان کر آپ بھی اس کا پودا اپنے گھر میں آج ہی لگانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ایلوویرا کے خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل کرنے کے طریقے نرم

ملائم، پرسکون، بے داغ جِلد
ایلوویرا جیل میں امینو ایسڈز پائے جاتے ہیں جس کے سبب اس کے استعمال سے جلد قدرتی طور پر موسچرائز رہتی ہے اور جھریوں کے بننے کا عمل سست ہو جاتا ہے، اس کے پودے میں موجود امینو ایسڈ اور کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس مل کر جِلد کے لیے ایک مفید ہائیڈریٹنگ ایجنٹ بناتے ہیں جس کے سبب ایلوویرا کے ا ستعمال سے جِلد ہائیڈریٹڈ رہتی ہے۔

ایلوویرا زخم کو جلد بھرنے میں مدد دیتا ہے
ایلوویرا کے استعمال سے زخم جلدی بھر جاتا ہے جبکہ اس کا استعمال جلد پر گہرے نشانات بھی نہیں پڑنے دیتا، جلد کے جلنے کی صورت میں بھی بار بار ایلوویرا جیل لگانے سے زخم جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے۔

ایلوویرا کا استعمال جلد میں ’کلاجین ‘ کی مقدار بڑھاتا ہے جس کے سبب متاثر جلد کو جلد نئے خلیے بنانے میں مدد ملتی ہے۔

گرتے بالوں کو روکتا ہے ، بالوں کو جَلدی لمبا کرتا ہے
بالوں کا جھڑنا آج کل ہر دوسرے فرد کا مسئلہ ہے، جھڑتے بالوں کو روکنے کے لیے ایلوویرا کا استعمال نہایت مفید ہے، ایلوویرا میں موجود ’پروٹیو لائیٹک انزائمز‘ متاثرہ بالوں کے خلیوں کی مرمت کرنے میں مدد دیتا ہے اور بال ٹوٹنے یا گرنے کے بجائے صحت مند ہونا شروع ہو جاتے ہیں، ایلوویرا بالوں کے لیے قدرتی کنڈیشنر بھی ہے۔

ایلوویرا کے استعمال سے سر کی جلد سے خارش، خشکی کا بھی خا تمہ ہوتا ہے، ڈائے کیے ہوئے بالوں کے لیے ایلوویرا کا جیل ہفتے میں دو بار استعمال کرنے سے بالوں کی قدری چمک اور مرجھائے ہوئے روکھے بالوں میں جان آ جاتی ہے۔

دانتوں کو ’ پلاق اور کیویٹیز ‘ سے بچاتا ہے
ایلوایرا جیل میں دانتوں کے متعدد مسائل کا بھی حل ہے، ایلوویرا جیل کے استعمال سے دانتوں سے خون رِسنے، سوجن ، پلاق اور کیویٹیز کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here