رمضان میں قہوے کے استعمال کے حیران کن فوائد

0
203

طبی ماہرین کی جانب سے قہوے کا استعمال ہر حال میں مفید قرار دیا جاتا ہے جبکہ رمضان کے دوران مختلف قہوؤں کا استعمال کر کے خود کو تروتازہ رکھا جا سکتا ہے کیوں کہ قہوے کے استعمال سے غذا جَلد ہضم ہو جانے سمیت متعدد طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

رمضان میں قہوے کے استعمال کے حیران کن فوائد

رمضان کے دوران افطار کے فوراً بعد چائے کی طلب ہوتی ہے، ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ افطار کے بعد دودھ والی چائے کے استعمال کے بجائے مختلف اقسام کے قہوے جیسے کہ دار چینی، سبز چائے، لیمن گراس، ادرک اور سونف کا قہوہ پینا نا صرف غذا کو جَلد ہضم کر کے تروتازہ محسوس کرواتا ہے بلکہ بہتر نیند، مضر صحت مادوں کے اخراج ، کولیسٹرول اور شوگر کی سطح متوازن رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق قہوہ کا باقاعدہ استعمال جہاں وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے وہیں رمضان کے دوران اس کے استعمال کے فوائد دگنے ہو جاتے ہیں اور قہوے کے استعمال سے وزن مزید تیزی سے کم ہونے سمیت جلد کی خوبصورت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

رمضان کے دوران قہوے کے استعمال سے مجموعی صحت پر حاصل ہونے والے چند فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

قہوہ میں موجود قدرتی مرکبات نظام ہاضمہ پر مثبت اور پر سکون اثرات مرتب کرتے ہیں، محققین کا ماننا ہے کہ سبز چائے میں موجود پولی فینولز معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی افزائش کو بڑھاتے ہیں۔

رمضان کے دوران مرغن اور میٹھی غذاؤں کے استعمال کے نتیجے میں ذیابطیس اور ہائی کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں۔

ماہرین کےمطابق ذیابطیس ایک میٹابولک مرض ہے، روزانہ 2 سے 3 کپ قہوہ پینا ذیابطیس ٹائپ ٹو کا خطرہ 42 فیصد تک کم کر دیتا ہے جبکہ رمضان کے دوران افطار کے بعد ایک سے دو کپ قہوے کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے اور خون میں شوگر کی سطح متوازن رہتی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق رمضان کے آتے ہی بہت سے افراد اُن کے پاس معدے کی شکایت لے کر آ تے ہیں۔

ماہرین کے مطابق روزہ افطار کرنے کے دوران مکس فروٹ چاٹ، چنا چاٹ ، دودھ اور دہی سے بنے مشروبات اور تلی ہوئی غذاؤں کے استعمال کے سبب معدے کی کاکردگی خراب ہو جاتی ہے اور روزے دور پیٹ سے متعلق متعدد بیماریوں میں گِھر جاتے ہیں جس کا حل ادرک اور سبز پتی کے قہوے موجود ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق قہوہ میں موجو تیزابیت آنتوں کی صفائی کرتی ہے جس سے جسم کو غذا ہضم اور جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔

قہوے کے استعمال کے نتیجے میں آنتوں کی سوجن میں کمی آتی ہے۔

قہوے کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس میں لیموں اور شہد کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here