نئی دہلی 05 مئی: اسپتالوں میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ان واقعات کو روکنے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کرنے کے لئے کہا ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے چیف سیکرٹریوں کو خط لکھ کر کہا کہ حال ہی میں اسپتالوں میں آگ لگنے کے بڑھتے واقعات اور گرمیوں کے موسم کو دیکھتے ہوئے یہ یقینی کئے جانے کی ضرورت ہے کہ ان واقعات کو روکنے کے لئے ایکشن پلان تیار کیاجائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سبھی ریاست یہ یقینی کریں کہ سبھی سرکاری اور نجی اسپتالوں خصوصی طور سے کووڈ اسپتالوں میں مستقبل میں آگ لگنے کا واقعہ پیش نہ آئے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے سبھی چیف سیکریٹریوں سے درخواست کی کہ صحت، توانائی اور فائر بریگیڈ کے افسران کی ٹیموں کو تمام اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں فائر بریگیڈکے اقدامات کا جائزہ لیں اور ان کا عمل بھی یقینی کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام لوگوں کی زندگیاں بچانا اولین ترجیح ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام مریضوں کو ضروری طبی سہولیات حاصل ہوں۔