نئی دہلی،4 مئی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر قابو پانے اور وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن ہی اب واحد حل ہے
مسٹر گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا ’’حکومت ہندوستان کو یہ سمجھنا چاہئے کہ عدالتی نظام کے تحت غریبوں اور مزدوروں کو تحفظ فراہم کرکے اس وبا کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن ہی واحد طریقہ ہے۔‘‘ حکومت کی بے عملی کی وجہ سے بہت سارے بےگناہ افراد مارے جا رہے ہیں‘‘۔
I just want to make it clear that a lockdown is now the only option because of a complete lack of strategy by GOI.
They allowed, rather, they actively helped the virus reach this stage where there’s no other way to stop it.
A crime has been committed against India.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 4, 2021
کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں حکومت کی پالیسی پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا ’’کووڈ ۔19 وائرس کے متاثرین ملک میں 2 کروڑسے زائد ہوچکے ہیں ، ملک میں کورونا سے 2،19،000 اموات ہوئیں ، ایسے میں …. وزیر اعظم یعنی مودی جی کا نیا گھر ، وزیر اعظم آفس ، وزرا کے دفاتر ، پارلیمنٹ بنانا ضروری ہے … یا زندگی بچانے والی ادویات ، آکسیجن ، وینٹی لیٹر ، اسپتال بیڈ دستیاب کرانا‘‘۔