آکسیجن کی مفت فراہمی کے لئے افکوکی چوتھی یونٹ کی منظوری

0
75

نئی دہلی 29 اپریل : انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو (افکو) نے ملک کی خدمت میں اسپتالوں کو مفت آکسیجن فراہم کرنے کے لئے چوتھی یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

آکسیجن کی مفت فراہمی کے لئے افکوکی چوتھی یونٹ کی منظوری

جمعرات کو افکو کے منیجنگ ڈائریکٹر یو ایس اوستھی نے ٹویٹ کیا کہ میڈیکل گریڈ آکسیجن کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے اڈیشہ کے پارادیپ میں چوتھے آکسیجن پلانٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سے قبل تین آکسیجن پلانٹ لگانے کی منظوری دی گئی تھی۔

پارادیپ پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 150 کیوبک میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ توقع ہے کہ اس کی پیداوار 15 جون تک شروع ہوجائے گی۔ اس سے اسپتالوں کو مفت آکسیجن مل سکے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here