کووڈ ۔19 نے امریکہ میں 5.66 لاکھ سے زیادہ اموات- Code-19 killed more than 5.66 million people in the United States

0
115

Code-19 killed more than 5.66 million people in the United States

واشنگٹن: عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 5.66 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں اس وبا نے ایک شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 3.15 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سےمتاثر ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 566212 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 31575138 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلی فورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 51470 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سےنیو جرسی میں اب تک 25094 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کیلی فورنیا میں کووڈ ۔19 سے ا ب تک 60910 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 49510 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 نے 34330 جانیں گئیں۔ اس کے علاوہ ، ایلی نوئس شہر میں 23920، مشی گن میں 17858 ، میساچوسیٹس میں 17445 ، اور پنسلوانیہ میں کورونا میں 25613 لوگوں کی موت ہوئی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here