کووڈ کی دیکھ بھال کے لئےمرکزی وزارت اپنے اسپتال دیں: وزارت صحت

0
138

نئی دہلی، 17 اپریل : پورے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت نے تمام مرکزی وزارتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے زیر انتظام اسپتالوں یا پی ایس یو کو کووڈ کی دیکھ بھال کے لئے وقف کردیں-

کووڈ کی دیکھ بھال کے لئےمرکزی وزارت اپنے اسپتال دیں: وزارت صحت

وزارت صحت نے اسپتالوں کے اندر خصوصی وقف وارڈ یا علیحدہ بلاک قائم کریں۔ جیسا کہ پچھلے سال کیا گیا تھا۔ ان کووڈ ۔19 اسپتالوں کے انتظام کے لئے الگ انٹری اور ایکزٹ دروازہ ہونا چاہئے۔ تاکہ کووڈ 19 کے تصدیق شدہ معاملوں کے لئے خصوصی نگہداشت سمیت علاج معالجہ کی خدمات فراہم کی جاسکیں۔

اس کے علاوہ ان وقف اسپتال وارڈوں یا بلاک میں ایک وقف ہیلتھ ورک فورس کے ساتھ ساتھ ہی تمام آکسیجن سپورٹ بیڈس ، آئی سی یو بیڈس ، وینٹیلیٹرز اور اسپیشلائزڈ کریٹیکل کیئر یونٹ ، لیبارٹری سروسز ، امیجنگ سروسز ، کچنز ، لانڈری وغیرہ سمیت سبھی ذیلی خدمات اور سہولت ہونی چاہئے۔

مرکزی وزارتوں کو لکھے گئے ایک خط میں ہیلتھ سیکریٹری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پورے ملک میں کووڈ کے معاملات میں تیزی کی موجودہ صورتحال کے لئے اسی طرح کے باہمی تعاون کے اقدامات کی ضرورت ہے جیسا گزشتہ برس تمام مرکزی وزارتوں / محکموں اور ان کے پی ایس یو اور ان کے زیر انتظام اسپتالوں نے اٹھائے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here