ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے ریکارڈ دو لاکھ نئے معاملے

0
54

نئی دہلی، 15 اپریل : ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ دو لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

ملک ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے ریکارڈ دو لاکھ نئے معاملے

صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 200739نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ 74 ہزار 564 ہوگئی ہے۔

اس دوران 93528مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جن کے ساتھ اب تک 12429564 مریض کوروناسے نجات پاچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملات 13 لاکھ کو عبور کرکے 1471877 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1038 کی موت سے اس مرض سے مرنے کی تعداد بڑھ کر 173123 ہوگئی ہے ۔

ملک میں ری کوری کی شرح 88.31 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 10.46 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.23 فیصد رہ گئی ہے۔

ملک میں ری کوری کی شرح 88.31 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 10.46 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.23 فیصد رہ گئی ہے۔

مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملوں میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسوں کی تعداد 19050 سے بڑھ کر 613635 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ، ریاست میں مزید 39624 مریض صحتمند ہوئے ، جن کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2905721 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ مزید 278مریضوں کی اموات یہ تعداد بڑھ کر 58804 ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here