شوپیاں اور ترال تصادم میں 7 جنگجو ہلاک

0
153

سری نگر، 9 اپریل : جنوبی کشمیر میں دو مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے چلائے جانے والے جنگجو مخالف آپریشنز میں انصار غزوہ الہند کے سربراہ سمیت 7 جنگجو مارے گئے ہیں۔

یہ جنگجو مخالف آپریشنز قصبہ شوپیاں کے جان محلہ اور ضلع پلوامہ کے نوبگ ترال میں چلائے گئے ہیں۔

کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا: ‘ترال انکوائنٹر اپڈیٹ، ترال انکوائنٹر میں انصار غزوۃ الہند کے چیف امتیاز شاہ کو ہلاک کیا گیا ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے پولیس اور سکیورٹی فورسز کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی’۔

اسی ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا کہ قصبہ شوپیاں میں جمعرات کی شام سے جاری مسلح تصادم میں مزید دو جنگجو مارے گئے ہیں جس کے ساتھ مارے جانے والے جنگجوئوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ شوپیاں میں تصادم کے دوران دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں خصوصی علاج و معالجہ کے لئے سری نگر کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں

ملک میں کورونا ک 780 ہلاکتیں

کیلیفورنیا میں فائرنگ میں بچےسمیت 4افراد ہلاک

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here