سہارنپور: 08اپریل کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے آج ایک بار پھر دہرایا ہے کہ زرعی قوانین کی واپسی تک اس کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اگر مکمل لاک ڈاون لگایا گیاجاتا ہے تب بھی کسان دہلی سرحدکو نہیں چھوڑیں گے۔
کسان اب پوری طرح سے قانون کے سلسلے میں آر پار لڑائی کے موڈ میں ہیں شہید بگھت سنگھ کے بھتیجے کرنجیت سنگھ کی بیٹی کی شادی میں شرکت کرنے آئے راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ کسانوں کی تحریک اب گاوں گاوں پھیل گئی ہے۔
जब तक किसानों की मांग पूरी नहीं होती तब तक यह आंदोलन चलता रहेगा ।#FarmersProtests
— Rakesh Tikait (@RakeshTikaitBKU) April 7, 2021
کسان تحریک کی حمایت میں بی جے پی لیڈر پریوندا تومر کے پارٹی سے استعفی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ لوگ اب سمجھ رہے ہیں کہ نظم ونسق کسانوں کے خلاف ہے۔
اسے بھی پڑھیں