ملک میں کورونا کے 72 ہزار سے زائد نئے کیسز

0
79

نئی دہلی ، یکم : پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور یومیہ کیسز بڑھ کر 72 ہزار سے تجاوز کر گئے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 72،330 نئے کیسز سامنے آئے ۔

ملک میں کورونا کے 72 ہزار سے زائد نئے کیسز

اس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 21 ہزار 665 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 40،382 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب تک 1،14،74،683 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ ایکٹو کیسز 5،84،055 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران مزید 459 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1،62،927 ہوگئی ہے ۔

ملک میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہو کر 93.89 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 4.78 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

ملک میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہو کر 93.89 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 4.78 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

مہاراشٹر کورونا کے ایکٹو کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 15717 بڑھ کر 3،57،604 ہو گئے ہیں ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 23،600 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، اور جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 24،00 ، 727 پہنچ گئی ہے ، جبکہ مزید 227 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54،649 ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here