میانمار میں فوجی کودتا کے بعد ہونے والے مظاہروں اور پر تشدد واقعات کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر میانمار سے نکل جائیں۔
امریکی وزارت خارجہ نے آج صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنے تمام سفارتکاروں سے کہا ہے کہ جن کی میانمار میں ضرورت نہیں وہ اپنے اہلخانہ کے ھمراہ فوری طور پر میانمار سے نکل جائیں۔ اس بیان کے مطابق امریکہ نے میانمار میں اپنے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے باعث اب تک 510 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ مظاہروں میں مارے گئے افراد کی صحیح تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

ادھر فوجی بغاوت اور ہلاکتوں کے خلاف مظاہرین نے گزشتہ رات سول نافرمانی مہم شروع کرنے اعلان کرتے ہوئے شہر کی اہم سڑکوں پر کچرا پھینک کر راستہ بلاک کردیا جب کہ موم بتیاں جلاکر ہلاک افراد کے لیے دعا بھی کی گئی۔
اسے بھی پڑھیں