آل انڈیامسلم انٹلیکچول سوسائٹی میں تعزیتی نشست !- Condolences in All India Muslim Intellectual Society!

0
129

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔


دارالعلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم اورآل انڈیامسلم انٹلیکچول سوسائٹی کے صدرڈاکٹرسعیدالرحمٰن آعظمی ندوی کی اہلیہ محترمہ کاانتقال
مؤرخہ 26 ؍مارچ2021؁ء بروزجمعہ دارالعلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم حضرت مولاناسعیدالرحمٰن آعظمی ندوی کی اہلیہ کامختصرعلالت کے بعدانتقال ہوگیا،مرحوم کی عمرتقریباً 75 ؍برس تھی ، صوم صلوٰۃ کی پابنداورانتہائی پاکبازخاتون تھیں ، علم اوراہل علم کی بڑی قدردان تھیں ، دینی کتابوں کے مطالعہ کابڑا شوق تھا، بچوں اوربچیوں کی دینی تربیت پرپوری توجہ صرف کرتی تھیں ، ان باتوں کااظہارخیال سوسائٹی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹرعمارانیس نگرامی نے کیا، پروفیسرمشیرحسین صدیقی نے کہاوہ انکی نیکی اوراخلاص کی کھلی دلیل ہے کہ اپنے خاوند حضرت مہتمم صاحب کو خدمت دین کے لیے پورے طورپر فارغ کررکھاتھا، حضرت مہتمم صاحب کی دینی ،علمی اورادبی خدمات کاسہرابالواسطہ ان کے سرجاتاہے ،ڈاکٹرمحمدادریس صاحب نے کہا، حضرت مہتمم صاحب کایہ حادثہ ذاتی طورپربہت اہم ہے ،ہم سب اس غم میں شریک ہیں ، انجینئرسجادنگرامی اورحمادنگرامی صاحب نے کہاحضرت مہتمم صاحب کے خانوادے سے ہم سب کاتعلق گھریلواور بے تکلفانہ تھا، آپ کی اہلیہ محترمہ نے اپنے بچوں میں جودینی تربیت کی وہ اس وقت مثال نمونہ ہے ۔
اللہ رب العزت ان کی بال بال مغفرت فرمائے اورجمیع پسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے ، بلاشبہ انھوں نے صلاح وتدین کی بے مثال زندگی گزاری اوراپنی صالحانہ سیرت کردارروشن انمٹ نقوش چھوڑے ، اللہ سے امیدہے کہ ان کے شایان شان اجرعطافرمائیگا۔
انہیں باتوں کے ساتھ مجلس کااختتام ہوا جس میں احمداویس نگرامی ، ڈاکٹریاسرجمال ، فضیل احمد، انجینئر سجاد، حمادنگرامی ،ڈاکٹرمصیح الدین ، وغیرہ نے شرکت کی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here