افغانستان-سیریا-لیبیا سے متعلق اہم مسائل پر مذاکرہ

0
165

واشنگٹن، 30 مارچ : امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ساتھ سیریا، لیبیا اور افغانستان سے متعلق اہم مسائل پر مذاکرہ کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرکے دونوں کے درمیان ہوئی بات چیت کی اطلاع دی۔

افغانستان-سیریا-لیبیا سے متعلق اہم مسائل پر مذاکرہ

مسٹر پرائس نے کہا،’ویزرخارجہ بلنکن نے مسٹر گوٹریس کے ساتھ افغانستان میں سیاسی استحکام لانے اور مستقل طور پر جنگ بندی کے نفاذ کی سمت کی جانے والی کوششوں کی بابت مذاکرہ کیا۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے سیریا میں راحت سازو سامان پہنچانے کے سلسلے میں بھی تفصیل سے بات چیت کی‘۔

امریکی وزیر خارجہ نے لیبیا میں قومی اتحاد کے پیش نظر نئی عبوری حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے لیبیا میں رواں برس ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں بھی بات چیت کی۔ امریکہ نے لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن اور اس کے خصوصی ایلچی جان کیوبس کی حمات کی بات کی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here