جکارتہ 29 مارچ : انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں پیر کے روز ایک تیل ریفائنری میں دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
انڈونیشیا کی سرکاری تیل و گیس کمپنی پرٹامینا نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی ہے ۔
BREAKING: Large explosion at an oil refinery in Indramayu, Indonesia. #Indonesia
https://t.co/5KkJwiCjkW— Global News Network (@GlobalNews77) March 28, 2021
اس سے قبل موصولہ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبہ کے بالونگن میں واقع آئل پلانٹ میں لگی آگ مسلسل پھیل رہی ہے۔ری پبلیکا اخبار کی رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کی سیکڑوں گاڑیاں آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہیں۔
پرٹامینا کے مطابق چار مقامی افراد آئل ریفائنری میں لگی آگ کی زد میں آگئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ کا سبب بجلی گرنا بتایا جارہا ہے۔