برازیلیا، 26 مارچ : برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
برازیل کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 100،158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ملک میں پہلی بار ایک ہی دن میں اتنے نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جبکہ اسی عرصے کے دوران 2،777 افراد اس جان لیوا وبا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
برازیل میں اب تک 12320169 افراد اس مہلک وائرس سے متاثرجبکہ 3،03،462 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
Also read