کلکتہ : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ممتا بنرجی پر آٹو موبائل انڈسٹری کو پیچھے ڈھکیل دی اس کی وجہ سے مواقع نہیں پیدا ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ اگربنگال کے عوام بدعنوانی اور گھوٹالے سے پاک حکومت چاہیے تو انہیں نااہل ترنمول کانگریس کو ووٹ دینے کے بجائے بی جے پی کو ووٹ دینا چاہیے۔
پرولیا ضلع میں کرمی آبادی والے علاقے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ جنگل محل میں مرکزی حکومت ایمس اسپتال کی تعمیر کرے گی ۔کرمیوں کےلئے ہر خاندان ملازمت دی جائے گی اور ان تعلیم دی جائے گی۔
امیت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی کی غلط پالیسی کی وجہ سے آٹو موبائل انڈسٹری ختم ہوگیا ۔اس کی وجہ سے روزگار کے مواقع لوگوں سے چھین لیا گیا ۔ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اسکیمیں چاہتے ہیں تو آپ مودی جی کو ووٹ دیں اور اگر آپ گھوٹالوں کو ترجیح دیتے ہیں تو نااہل ٹی ایم سی کو ووٹ دیں۔ فیصلہ آپ کا ہے۔
امیت شاہ نے کہاکہ بنگا ل میں ترنمو ل کانگریس نے بدعنوانی کو کلچر میں تبدیل کردیا ہے ۔بی جے پی ہی اسی کلچر کو ختم کردے گی ۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے آدی واسی اور کرمیوں کو نظرانداز کیا ہے ۔امیت شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت قبائلیوں کو ان کے فصل کا مکمل حق دے گی۔ایم ایس پی فراہم کرے گی
شاہ نے کہا کہ اگر اقتدار میں ووٹ دیا گیا تو ہر کرمی اور آدیواسی خاندانوں کو ایک ایک ملازمت ملے گی
یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ٹی ایم سی حکومت نے ادیواسیوں (قبائلیوں) اورکرمی ذات کے ووٹرز کو نظرانداز کیا ہے ، شاہ نے کہا کہ اگر اقتدار میں ووٹ دیا گیا تو ہر کرمی اور آدیواسی خاندانوں کو ایک ایک ملازمت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ کرمی خاندان کے بچے دسویں جماعت تک اپنی زبان میں مفت میں تعلیم حاصل کرسکیں ۔
شاہ نے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی حکومت نے پُرلولیا کے باشندوں کو “فلورائڈ آلودہ پانی” کے استعمال پر مجبور کیا ہے۔انہوں نے کہا ، “ہم پُرلولیا میں دس ہزار کروڑ روپے کے صاف پینے کے پانی کے منصوبے کے ساتھ آئیں گے۔ دیدی نے آپ کو فلورائڈ آلودہ پانی پینے پر مجبور کیا ہے۔” اگر آپ ڈینگی اور ملیریا سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو دیدی کو انتخابات میں شکست دینا ہوگی۔