نیوز ایجنسی شفقنا کے مطابق افغان فوج کے ایک کمانڈر ھیبت اللہ علی زئی نے بتایا ہے کہ ملک کے بیس صوبوں میں طالبان کے ساتھ جنگ اور جھڑپیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قندوز، قندھار،ہلمند، فاریاب اور وردک میں جھڑپوں کی شدت زیادہ ہے۔
افغان فضائیہ کی بمباری میں کم سے کم چونسٹھ طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب افغانستان کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فاریاب اور زابل سمیت کئی صوبوں میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ افغان فضائیہ کی بمباری میں کم سے کم چونسٹھ طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
افغان فوج اور طالبان کے درمیان جنگ اور جھڑپیں ایسے وقت میں جاری ہیں جب گزشتہ سال فریقین نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔ فریقین نے حال ہی میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی امن مذاکرات انجام دیئے ہیں جبکہ ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی آمادگی ظاہر کی ہے۔