سمستی پور میں ایک سیکوریٹی اہلکا ر کا قتل- Murder of a security official in Samastipur

0
65

Murder of a security official in Samastipur

سمستی پور:  بہار میں سمستی پور ضلع کے حسن پور تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے اینٹ۔ بھٹہ کے سیکوریٹی اہلکار کا گولی مار کرقتل کر دیا۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایاکہ سموار کی دیر رات چھ کی تعدد میں بدمعاشوں نے ضلع کے ویر پور گاﺅں واقع اینٹ بھٹے پر حملہ بولا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ فائرنگ کی آواز سن کر اینٹ۔ بھٹہ پر سورہے مزدور اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر جان بچا کر فرار ہوگئے ۔ اس دوران مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے اینٹ۔ بھٹہ پر تعینات نجی سیکوریٹی اہلکار برہم دیو پاسوان (45) کا گولی مارکر قتل کر دیا ۔
ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کے سنیئر افسران نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی جانچ کی ۔ جائے وقوع سے پولیس نے ایک کارتوس اور کئی کھوکھا برآمد کیا ہے ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دی ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here