یو پی ایس سی امتحانات کے لیے ایک اور موقع دینے کا مطالبہ- Demand for another chance for UPSC exams

0
102
Demand for another chance for UPSC exams

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما سنجے سنگھ نے منگل کے روز حکومت سے کورونا بحران کی وجہ سے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے امتحانات سے محروم ہونے والے امیدواروں کو ایک اور موقع دینے کا مطالبہ کیا مسٹر سنگھ نے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے کئی افراد گھریلو وجوہات سے امتحان دینے سے محروم ہو گئے۔ کئی لوگوں کے والدین کا اس دوران انتقال ہو گیا تھا لہٰذا انھیں مزید ایک موقع دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں طلبہ کی کوئی غلطی نہیں تھی، ان کی زندگی سے کھلواڑ نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ طلبہ کو اضافی موقع دینے پر حکومت غور و خوض کرے گی۔

وقفہ صفر کے دوران جنتا دل یونائیٹیڈ کے رہنما رام ناتھ ٹھاکر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کی سہولت کے فقدان میں سالانہ 70 کروڑ اناج برباد ہوتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے ذخیراندوزی کی سہولت کی توسیع اور اناج کے تحفظ کے حوالے سے عوام میں بیدارای لانے کے لیے مہم چلانے کی درخواست کی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here