کورونا ویکسین کی امریکہ میں 10 کروڑ خوراک دی گئی

0
103

واشنگٹن، 16 مارچ : عالمی وبا کورونا وائرس (کووِڈ-19) سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں اس کی روک تھام کے لیے ٹیکہ کاری کی مہم بھی تیزی سے چلائی جا رہی ہے جس کے تحت کورونا ویکسین کی اب تک تقریباً 10 خوراک دی جا چکی ہے۔

کورونا ویکسین کی امریکہ میں 10 کروڑ خوراک دی گئی

امریکی صدر بائیڈن نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں یہ اطلاع دی۔
مسٹر بائیڈن نے کہا،’ اگلے 10 دنوں کے اندر ہم دو ہدف حاصل کر لیں گے۔ پہلا ملک میں کورونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراک دینا اور دوسرا عوام کی جیب میں 10 کروڑ چیک دینا۔

امریکی صدر نے 1.9 ٹریلین ڈالر والے راحت پیکج کے حوالے سے کہا کہ مستقبل قریب میں ملک کے تمام شہریوں کو 1400 ڈالر کی مدد دی جائے گی۔ اس راحت پیکج کے تحت 1.1 کروڑ بے روزگار افراد کو بیمہ کی سہولت دی جائے گی۔

مسٹر بائیڈن نے کہا کہ ان کے منصوبے سے چھوٹے کاروبار کو فروغ ملے گا اور 2021 کے آخر تک روزگار کے 70 لاکھ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ اس سے پورے ملک کی معاشی ترقی ہو گی۔
مسٹر بائیڈن نے گذشتہ ہفتے ایک بل پر دستخط کیے تھے جس کے تحت 75 ہزار ڈالر سے کم سالانہ آمدنی والے افراد کو ایک مشت 1400 ڈالر کی رقم دی جائے گی‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here