نائیڈو نے ملک کو خوشحال اور طاقتور بنانے پر زور دیا- Naidu called for making the country prosperous and strong

0
141

 Naidu called for making the country prosperous and strong

نئی دہلی:   ملک کو معاشی طور پر خوشحال اور طاقتور بنانے پر زور دیتے ہوئے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ غربت ، ناخواندگی ، بدعنوانی ، معاشرتی اور صنفی امتیاز جیسی سماجی برائیوں سے نجات دلانے کی کوشش کی جانی چاہئے ۔ جوا عظیم مجاہد ین آزادی کو سچی خراج عقیدت ہو گی ۔
مسٹر نائیڈو نے جمعہ کے روز ڈانڈی یاترا کی 91 ویں سالگرہ کے موقع پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھے ایک مضمون میں کہا کہ 12 مارچ 1930 کا دن ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، جب تحریک نے نئی کروٹ لی ۔ اسی دن گاندھی جی نے اپنی تاریخی ڈاندی یاترا کے ساتھ سول نافرمانی تحریک کا آغاز کیا ۔

نائب صدر نے کہا کہ 91 برسوں بعد آج ملک اپنے شہریوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے اعتماد کے ساتھ آگے قدم بڑھا رہا ہے اور اپنی آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہورہا ہے ، تو وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے 75 سال کا جشن منا نے کے لئے ، 75 ہفتوں تک چلنے والے ’ آزادی کے امرت مہااتسو ‘ کا آغاز کیا ۔
یہ جشن ( مہا اتسو) آج سابرمتی سے ڈانڈی کی 25 روزہ یاترا کے ساتھ شروع ہو ا ، یہ یاتر ا بھی 5 اپریل کو ہی اختتام پذیر ہو گئی ۔ طویل اور مشکل تحریک کے بعد ہندوستان کو حاصل ہوئی آزادی کا جشن ا سے ہی منایا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اب تک کے ملک کے سفر کو یاد ر کرنے یہ انوکھا ہی طریقہ ہوگا۔ اپنے ڈنڈی مارچ سے گاندھی جی نے پورے ملک سراپا احتجاج کر دیا تھا ۔ ا نہوں نے علامت کے طور نمک کا استعمال کر کے ملک کو گہرا پیغام دیا تھا ، جس سے ہر عام آدمی ان سے آسانی سے منسلک ہو گیا ۔
عدم تشدد میں اپنے اٹل اعتقاد اور اپنے پختہ عزم کے ساتھ گاندھی جی وہ وہ مانگ رہے تھے ، جو صحیح معنوں میں ہمارا ہی حق تھا ، انہوں نے انگریزوں اور دنیا کو دیکھا دیا کہ ہندوستان طاقت اور جبر کے آگے جھکنے والا نہیں ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here