خواتین کے خلاف جرائم روکنے میں یوگی کی حکومت ناکام: کانگریس

0
172

نئی دہلی، 11 مارچ : کانگریس نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ریاست کی یوگی حکومت ان پر قابو پانے میں ناکام ہو رہی ہے

خواتین کے خلاف جرائم روکنے میں یوگی کی حکومت ناکام: کانگریس

کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے جمعرات کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کو بتایا کہ ریاست میں پہلے اناؤ ، پھر شاہجہان پور، ہاتھرس، لکھیم پور، بارہبنکی اور اب کانپور میں ایک 13 سالہ بچی کی اجتماعی آبروریزی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جب بچی کا باپ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرانے گیا تو اسے کچل کر مار ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت متاثرہ کے لواحقین کو قتل کردیا جاتا ہے۔ اناؤ میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے تاکہ مقتولہ کے کنبے میں کوئی ایسا شخص باقی نہ بچ سکے جو مقدمے کی پیروی کر سکے اور ہر ثبوت کو مٹایا جارہا ہے۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ کلیدی ملزم کا باپ اتر پردیش پولس میں افسر کے عہدے پر تعینات ہے۔

محترمہ شرینیت نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت یوم خواتین کے موقع پر خواتین کی حفاظت کے نام پر خوب ڈھونگ کرتی ہے، لیکن اتر پردیش میں ایک کے بعد ایک واقعہ پیش آرہا ہے، جس پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ایک لفظ نہیں بولتے ہیں۔

محترمہ شرینیت نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت یوم خواتین کے موقع پر خواتین کی حفاظت کے نام پر خوب ڈھونگ کرتی ہے، لیکن اتر پردیش میں ایک کے بعد ایک واقعہ پیش آرہا ہے، جس پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ایک لفظ نہیں بولتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی خواتین کے خلاف ایسے جرائم اور بڑھتی ہوئی وارداتوں پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ریاست میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر یوگی حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here