شری گنگا نگر راجستھان میں چرو ضلع کے رتن گڑھ تھانہ علاقے میں رتناسر میں ایک پرائیویٹ اسکول میں 10 سال بچے کی اچانک طبیعت بگڑنے سے موت ہوگئی۔ طالب علم کے گھروالوں نے اسکول ڈرائریکٹر پر قتل کرنے کا معاملہ درج کرایا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے۔متوفی بچہ ہرشانت راجپوت (10) کھوڈیرا بداون کا رہنے والا تھا اور اس کی لاش کا آج میڈیکل بورڈ سے پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی بچے کے تایا ایشور سنگھ راجپوت کے ذریعہ دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر رتناسر میں شیام بال نکیتن اسکول کے بانی ڈائریکٹر رام ناتھ گودارا اور دو تین دیگر افراد پر دفعہ 302 میں قتل کا معامہ درج کیا گیا ہے۔
ایشورسنگھ نے بتایا کہ اس کا بھتیجہ شیام بال نکیتن اسکول میں دوسری کلاس میں پڑھتا تھا ۔وہ کل منگل کو روزانہ کی طرح اسکول گیا تھا۔ دوپہر بعد اطلاع ملی کی ہرشانت کی اسکول والے بے ہوشی کی حالت میں رتناسر کے پرائیمری ہیلتھ سینٹر میں لے کر گئے ہیں۔ وہ لوگ طبی مرکز پہنچے تو طبی اہلکاروں نے چیک اپ کرنے کے بعد ہرشانت کو رتناگڑھ کے سرکاری اسپتال میں لے جانے کےلئے کہا۔ رتناگڑھ سرکاری اسپتال میں لائے جانے پر ڈاکٹروں نے چیک کیا تو موت ہوچکی تھی۔ ایشور سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ اس کے بھتیجے کو اسکول میں قتل کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔
اسکول میں طبیعت بگڑنے سے طالب علم کی موت،قتل کا معاملہ درج- Student’s death due to ill health at school, murder case registered
Also read