ممبئی کے پچاس فیصد اسپتالوں میں آگ سے بچنے والی تدابیر میں خامیاں: وزیر ایکناتھ شندئے- Fifty per cent of Mumbai hospitals lack fire prevention measures: Minister Eknath Shinde

0
122

 

Fifty per cent of Mumbai hospitals lack fire prevention measures: Minister Eknath Shinde

ممبئ:  عرس البلاد ممبئی کے پچاس فیصد اسپتالوں میں آگ سے بچنے والی تدابیر یغی کہ فائر سیفٹی میں خامیاں ہیں اس بات کا اعتراف مھاراشٹرا کے شہری ترقیاتی وزیر ایکناتھ شندئے نے ریاستی اسمبلی کے جاری بحٹ اجلاس کے دوران کیا۔
واضح رہیکہ ریاست کے بھنڈارہ ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال میں 10 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کے بعد حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ریاست بھر کے اسپتالوں میں فائر سیفٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔
وزیر شندے نے بتلایا کہ حکومت کے فیصلے کے کے مطابق ممبئی مونسپل کارپوریشن شہر کے 1،324 اسپتالوں کا جائزہ لیا جس کے دوران 635 اسپتالوں کو آگ سے بچنے کے حفاظتی اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ناکام پایاگیا نیز شہری ادارہ نے انہیں نوٹس جاری کیا ہے ۔ شندے نے مزید کہا کہ آگ سے حفاظت میں کوتاہیوں کے لئے 38 سرکاری اسپتالوں کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں نیز جو خامیاں پائی گئی ہے ان میں کافی حد تک آگ بجھانے والے پانی کی کمی دھواں کے الارموں اور آگ بجھانے والے آلات کی عدم دستیابی وغیرہ شامل ہیں ۔
بی جے پی کے رکن اتل بھٹکمکر نے یہ معاملہ اٹھایا اور الزام عائد کیا کہ حکومت انسانی جانوں سے کھلواڑ کر رہی ہے ۔
اس موقع پر وزیر نےکہا کہ ان اسپتالوں کے خلاف کیا کاروائی کی گئی اسکی اطلاع ایوان کو نہیں دی البتہ یہ کہا کہ خاطی اسپتالوں کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here