Saturday, May 16, 2026
spot_img
HomeSliderتمل زبان وثقافت کی حفاظت کرنا میرافرض ہے:راہل- It is my duty...

تمل زبان وثقافت کی حفاظت کرنا میرافرض ہے:راہل- It is my duty to protect the Tamil language and culture: Rahul

It is my duty to protect the Tamil language and culture: Rahul

کنیاکماری: کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے پیر کو وزیراعظم نریندرمودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر تمل زبان اور ثقافت کا احترام نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی حفاظت کرنا ان کا فرض ہے مسٹر گاندھی نے کہا کہ اپنے تین روزہ مہم کے آخری مرحلے میں وہ لوگوں سے کچھ باتیں شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت والی حکومت تمل زبان وثقافت کااحترام نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ وزیراعلیٰ ای کے پلانیسوامی لوگوں کے امور پر توجہ دینے کے بجائے مسٹر مودی کے حکم پر کارروائی کررہے ہیں۔

مسٹر مودی اور آرایس ایس تمل زبان اور ثقافت کی توہین کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ ایک قوم، ایک زبان اور ایک ثقافت لانے کی کوشش کرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیاتمل ہندوستانی نہیں ہیں۔ بنگلہ ہندوستانی نہیں ہیں، تمل ثقافت ہندوستانی ثقافت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ، ’’ میں یہاں ہوں، تمل زبان اور ثقافت کی حفاظت کرنا میرافرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام زبانوں، ثقافت اور مذاہب کی حفاظت کرنا میرافرض ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular