ریکارڈ سطح پر برقرار رہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

0
98

نئی دہلی،26 فروری : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو لگاتار تیسرے روز بھی استحکام رہا۔

 ریکارڈ سطح پر برقرار رہیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

دارالحکومت دہلی میں پٹرول فی الحال 90.83 روپے اور ڈیزل 81.32 روپے فی لیٹر ہے۔ منگل کو ان دونوں قیمتوں میں بالترتیب 25 پیسے اور 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔

آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں گذشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں نرمی رہی ۔

اوپیک پلس ممالک کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے والا ہے تاکہ تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ فی الحال لندن برینٹ کروڈ 66 ڈالر فی بیرل سے بھی زیادہ ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here