کمیلا پارکر نے پرنس چارلس پرکیوں چُھری تان لی

0
138

برطانوی شاہی خاندان کے مستقبل کے بادشاہ، پرنس چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہوں نے اپنے شوہر، پرنس چارلس پر چھری تانی ہوئی ہے۔

جہاں برطانوی شاہی خاندان میں اس وقت ملکہ الزبتھ دوم کی اپنے چھوٹے پوتے، دی ڈیوک اینڈ دی ڈچز آف سسیکس پرنس ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ سردجنگ جاری ہے وہیں ملکہ کے بیٹے ڈچز آف کارنویل پرنس چارلس اور کمیلا پارکر کی ایک پرانی تصویر انٹر نیٹ پرخوب گردش کر رہی ہیں۔

ڈچز آف کارنویل پرنس چارلس اور کمیلا پارکر کی وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمیلاپار کر ہنستے ہوئے چھری پرنس چارلس کو دکھا رہی ہیں اور اس دوران اُنہیں ڈرامائی انداز میں ڈانٹ بھی رہی ہیں۔

اس تصویر کے وائرل ہونے پر شاہی خاندان کے ملازم ٹم روک کا بتانا ہے کہ ’وہ شاہی خاندان کے ساتھ اپنے 25 سالہ دور ملازمت کے دوران 110 ممالک گھوم چکے ہیں اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے والے بھی وہ واحد خوش نصیب کمیرہ مین ہیں۔‘

اس تصویر کے وائرل ہونے پر شاہی خاندان کے ملازم ٹم روک کا بتانا ہے کہ ’وہ شاہی خاندان کے ساتھ اپنے 25 سالہ دور ملازمت کے دوران 110 ممالک گھوم چکے ہیں اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے والے بھی وہ واحد خوش نصیب کمیرہ مین ہیں۔‘

ٹم روک کا کہنا ہے کہ یہ تصویر بالکل ’کینڈڈ‘ ہے ، یعنی کے پرنس چارلس اور کمیلا پارکر کو معلوم نہیں تھا کہ اُن کے اِن لمحات کو کمیرے میں محفوظ کیا جا رہا ہے۔

ٹم روک کا بتانا تھا کہ یہ تصویر پرنس چارلس اور کمیلا پارکر کے آسٹریلیا کے دورے پر ایک نجی تقریب کے دوران بنائی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریب کے دوران کمیلا پارکر اپنے ہاتھ میں یہ چھری لیے ڈرامائی انداز میں ہنستے ہوئے پرنس کو ڈرا رہی تھیں اور ساتھ میں ڈانٹ بھی رہی تھیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here