ایک آکٹپس جاپان کے ایک ساحل سے آلگا جسے مقامی لوگوں نے عام سمجھا لیکن جب اس کے بازوؤں کو گنا تو وہ 9 تھے جو کہ ایک نایاب آکٹوپس کی علامت ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں اسمتھسونیون کے نیچرل ہسٹری کے ایک جغرافیائی ماہرین مایکل وکیچون نے کہا کہ 9 بازوؤں والا آکٹوپس کی دریافت غیر معمولی ہے۔ ایسے آکٹوپس کا وجود ہے لیکن یہ عمومی طور پر نظر نہیں آتے۔
انہوں نے سائنس جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ آکٹپس اپنے بازوؤں کو دوبارہ تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن بعض اوقات نو تخلیق بازو ٹھیک طرح سے تشکیل نہیں ہوتے تو یہ اضافی ٹشو بازو میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
Also read