راجستھان میں کانگریس نے نئے زرعی قوانین کے خلاف پیدل مارچ کیا- In Rajasthan, the Congress marched against the new agricultural laws

0
38

جے پور:In Rajasthan, the Congress marched against the new agricultural laws  راجستھان میں کانگریس نے نئے زرعی قوانین کے خلاف آج راجدھانی جے پور سمیت مختلف حصوں میں پیدل مارچ کیا۔

جے پور میں پیدل مارچ میں ٹرانسپورٹ کے ہ زیر پرتاپ سنگھ کھاچری واس، سرکاری چیف وہپ ڈاکٹر مہیش جوشی، رکن اسمبلی امین کاغذی اور رفیق خان سمیت کئی کانگریسی لیڈروں اور کارکنوں نے حصہ لیا۔ اس دوران مسٹر کھاچری واس پیدل مارچ کی قیادت کررہے تھے جبکہ ڈاکٹر جوشی اونٹ، مسٹر رفیق خان اور مسٹر کاغذی ہاتھی پر سوار ہوکر اس میں شریک ہوئے۔ کانگریس کے دیگر لیڈر ٹریکٹروں پر سوار ہوئے جبکہ باقی پیدل چل کر شامل ہوئے۔ پیدل مارچ چاندوپال بازار سے چھوٹی چوپڑ ترپولیا گیٹ، بڑی چوپڑ، رام گنج، چوپڑ، سورپول اناج منڈی ہوکر گلٹا گیٹ پہنچا۔

اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر گری راج ویاس نے میڈیا سے کہا کہ ان قوانین کو واپس لینے کی مانگ پر کسانوں کی تحریک کو تقریبا 90دن ہوگئے ہیں اور اس دوران کئی کسانوں کی موت ہوگئی لیکن کسان اپنی مانگ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کا اثر حال میں پنجاب میں انتخابات میں نظر آیا جہاں بی جے پی کو بری طرح شکست ملی۔ یہ تو شہری علاقہ میں الیکشن تھا، اگر گاوں میں الیکشن ہوتا تو اسے ایک بھی وو ٹ نہیں ملتا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here