سرواڑی درگاہ میں زائرین کی آمد سے رونق بر قرار-The Sarwari Dargah continues to flourish with the arrival of pilgrims

0
353

The Sarwari Dargah continues to flourish with the arrival of pilgrims

اجمیر راجستھان میں ضلع اجمیر کے سرواڑ میں خواجہ فخرالدین حسن چشتی سرواڑی کی درگاہ میں زیارت کے لئے زائرین کی آ مد کے سبب رونق برقرار ہے ۔
ملک کی مختلف ریاستوں سے اجمیر خواجہ معین الدین چشتی کے 809 ویں سالانہ عرس میں شرکت کے لئے آئے زائرین سرواڑ شریف خواجہ فخر الدین سروا ڑی کے مقدس مزار کی زیارت کر کے ملک میں امن وامان اور خوشحالی کی دعائیں کر رہیں ۔
سرواڑ میں رونق اجمیر شریف کے عرس کے پیش نظر ہے اور یہاں بھی سب ڈویژن انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ نے مناسب انتظامات کے ساتھ درگاہ کے احاطے میں زائرین کی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات کیے ہیں۔ واضح ر ہے کہ خواجہ فخرالدین کا عرس بھی ہر سال شان و شوکت کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here