اونچی اڑان- High fly

0
324

’ ڈاکٹر ایم۔ اے حق کے افسانچہء اطفال کا مجموعہ ہے جو سنہ 2020 میں منظرِ عام پر آیا ہے۔ اس مجموعے کو ڈاکٹر تسلیم عارف نے مرتب کیا ہے۔ کتاب میں عرض مصنف، عرض مرتب، ڈاکٹر ایم۔ اے۔ حق کا مضمون ’’افسانچہء اطفال کیا ہے؟‘‘ اور افسانچہء اطفال پر ڈاکٹر ایم اے حق سے لیا گیا انٹرویو بھی شامل ہے۔ یہ انٹرویو ڈاکٹر شاہد اختر انصاری نے لیا تھا جو ماہنامہ اردو دنیا نئی دہلی کے جولائی 2020 کے شمارے میں شائع ہوا تھا۔ 136 صفحات کی اس کتاب میں 62 افسانچہء اطفال ہیں۔ جو نو عمر بچوں کے لیے لکھے گئے ہیں۔ کتاب کے آخر میں افسانچہء اطفال پر 116 مشاہرِ ادب و ماہرینِ تعلیم کی آرا بھی موجود ہیں۔ افسانچہ لکھنا بچوں کا کھیل نہیں اور بچوں کے لیے افسانچہ لکھنا تو اور بھی مشکل ہے۔ ڈاکٹر ایم۔ اے۔ حق کے افسانچہء اطفال متاثر کرتے ہیں۔
ماہنامہ شاعر ممبئی کے مدیر افتخار امام صدیقی فرماتے ہیں:
’’دورِ حاضر کے بچے اب کافی ذہن ہو گئے ہیں۔ اب راجا رانی، دیو، پری، علاءالدین کے چراغ نما کہانیاں صرف بہت چھوٹے بچوں تک سمٹ گئیں ہیں۔ موجودہ دور میں بچوں میں خوداعتمادی پیدا کرنے، انھیں اسمارٹ بنائے، ملک و قوم کی ترقی میں ایک ذمے دار شہری بنانے اور ان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا جذبہ پیدا کرنے کی اشد ضرورت کا احساس عالمی شہرت یافت افسانچہ نگار ڈاکڑ ایم اے حق کو ہوا اور موصوف نے ایک نئی صنف ’افسانچہء اطفال‘ کی بنیاد ڈالی۔‘‘
آج زمانے کے ساتھ ساتھ بچے بھی اسمارٹ ہو گئے ہیں۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ ذہین بچوں کے لیے افسانچہء اطفال بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر ایم۔ اے۔ حق نے ایک نئی صنف کی داغ بیل ڈال کر ادبِ اطفال کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ بچوں کی ذہنی سطح پر اتر کر سبق آموز افسانچہ تحریر کرنا کچھ آسان نہیں۔ ڈاکٹر ایم۔ اے۔ حق نے اس ضمن میں مضمون بھی تحریر کیے ہیں اور افسانچہء اطفال کے فن کو سمجھانے کی پوری پوری کوشش کی ہے۔
محمد بشیر کوٹلوی لکھتے ہیں:
’’ایم۔ اے۔ حق افسانچے کی دنیا کا ایک اہم نام ہے۔ ’افسانچہءاطفال‘ حق صاحب کا ایک اچھوتا اور نیا تجربہ ہے۔ بات سمجھ میں آتی ہے جیسے ادبِ اطفال ویسے افسانچہءاطفال۔ اس کے ذریعے بچوں کے لیے سبق آموز افسانچے لکھے جا سکتے ہیں۔ اس نئی ایجاد پر حق صاحب کو دلی مبارکباد۔‘‘

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here