شام : داعش کے ایک اڈے میں نیٹو کے ہتھیاروں کا انکشاف

0
69

شامی فوج نے شہر حمص میں چار داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے ہتھیاروں کے ایک گودام کا انکشاف کیا ہے جہاں سے نیٹو کے ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک روسی فوجی کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ روسی ڈرون طیاروں کی مدد سے تلاش و جستجو کی کارروائی کے دوران شامی فوج نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

داعش کے یہ عناصر شہر حمص میں اسلحے اور گولہ بارود کے ایک گودام کی حفاظت پر مامور تھے جس کے بعد شامی فوج کے جوانوں نے ہتھیاروں کے اس گودام سے نیٹو اور مغربی ساختہ ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا۔

روس کے اس فوجی کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ رواں عیسوی سال کے آغاز کے بعد سے شام کے اس علاقے میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں جس کی وجہ اس علاقے میں ان دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے اور مغرب کے فراہم کردہ ہتھیاروں کے گودام ہیں اور پھر یہ دہشت گرد عناصراپنی کارروائیاں انجام دے کر التنف کے علاقے میں فرار کر جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ التنف کا علاقہ شام مخالف دہشت گرد گروہوں اور امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے زیرقبضہ ایک شہر ہے جو داعشی دہشت گردوں کے لئے ایک محفوظ علاقہ شمار ہوتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here