حوثیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ڈرون تباہ-Crackdown against Houthis, drone destroyed

0
58

Crackdown against Houthis, drone destroyed

صنعا: سعودی عرب کی زیرقیادت اتحادی فوج نے یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈرون کو تباہ کردیا۔سعودی حکومت کے براڈکاسٹر ’الاخباریہ‘ کی اطلاعات کے مطابق حوثی باغیوں کا ڈرون سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشائط کے اوپر اڑا رہا تھا اور اسی دوران ڈرون مارگرایا گیا۔
حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حوثی گروپ نے پیر کے روز سعودی عرب کے شہر جدہ اور ابھا کے دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ڈرون فضائی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
سعودی عرب کی زیرقیادت اتحادی فوج نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہادی حکومت کی حمایت کے لئے2015 میں ایک فوجی مہم چلائی تھی۔ دوسری طرف حوثی گروپ نے یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے شمالی علاقوں کے ایک بڑے حصے پر اپنا کنٹرول برقراررکھا ہواہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here