شیئر بازار نئے ریکارڈ سطح پر- Stock market at a new record level

0
108

Stock market at a new record level

ممبئی:  گھریلو شیئر بازار نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے اور منگل کے روز بی ایس ای کا سنسیکس اب تک کی اعلیٰ ترین ریکارڈ سطح 52516.76 پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج این ایس ای کا نفٹی 15431.75 پوائنٹس کی اعلیٰ سطح کو چھو لیا۔ بی ایس ای کا سنسیکس تقریباً 250 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 52400 پوائنٹس پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ اب تک کی ریکارڈ سطح 52516.76 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ سیشن کے دوران یہ 52285.72 پوائنٹس کی کمتر سطح تک کم ہوا اور ابھی یہ 161.08 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 52315.21 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔
این ایس ای کا نفٹی 57 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15371.45 پوائنٹس پر کھلا اور شروعاتی کاروبار میں ہی 15431.75 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔ اس دوران یہ 15365.55 پوائنٹس کی نچلی سطح تک کم ہوا۔ ابھی یہ 67.50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15382.20 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here