عرب اور امارات کے لئے ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے: یورپی پارلیمنٹ

0
237

یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کر کے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بنا پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لئے ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے یاد دہانی کرائی ہے کہ یونین کے بعض رکن ممالک سعودی عرب اور امارات کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھ کر یورپی کونسل کے مشترکہ موقف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

یورپی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جوابدہ بنانے کے لئے تمام ذرائع استعمال کریں۔ یورپی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

یمن میں دسیوں ہزار سے زیادہ عام شہریوں کے جانی نقصان اور اس ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی کے باوجود برطانیہ نے سعودی عرب کو پانچ ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا لائسنس جاری کیا ہے اور ساتھ ہی وہ سعودی فوجیوں کو ٹریننگ بھی دے رہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here