’ورلڈ ریڈیو ڈے‘ پر مودی کی سامعین کو مبارکباد- Congratulations to Modi’s audience on World Radio Day

0
41

 

Congratulations to Modi's audience on World Radio Day

نئی دہلی  وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ’ورلڈ ریڈیو ڈے‘ کے موقع پر ریڈیوکے سامعین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سماجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے ریڈیو ایک شاندارذریعہ ہے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’’ ورلڈ ریڈیو ڈے‘ پر نیک خواہشات۔ ریڈیو کے تمام سامعین کو مبارکباد، جو لوگ ریڈیو پر مخصوص مواد اور موسیقی فراہم کرتے ہیں وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ معاشرتی تعلقات کو گہرا کرنے کا یہ ایک شاندار ذریعہ ہے۔ میں نے خود ہی’من کی بات‘ کی وجہ سے ریڈیو کے مثبت اثرات کو محسوس کیا ہے۔ ‘‘
عالمی یوم ریڈیو ہر سال 13 فروری کو منایا جاتا ہے۔ اسے یونیسکو کے ممبر ممالک نے سن 2011 میں اعلان کیا تھا اور اسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2012 میں عالمی دن کے طور پر اپنایا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here