تحریک آزادی کومہمیز دینے والے چوری چورا واقعہ کے شہیدوں کوخراج عقیدت کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے لئے جانیں قربان کرنے کاعزم ہی شہداء کو سچا خراج عقیدت ہوسکتی ہے
مسٹر مودینے جمعرات کو’چوری چورا‘ کے صد سالہ تقریب کاویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی لڑائی کے دوران ایسی بہت کم مواقع ہونگے جب انگریزوں نے ایک ساتھ19لوگوں کوپھانسی دی ہو۔
ان شہیدوں کوتاریخ کے صفحات میں مناسب مقام نہیں دیاگیالیکن ان بہادرشہیدوں نے آزادی کی لڑائی کو نیا سمت فراہم کرنے میں اہم کرداراداکیاتھا۔
وزیراعظم نے چوری چورا مہوتسو کے موقع پر پانچ روپئے کے ایک ڈاک ٹکٹ کو بھی جاری کیا۔ اس موقع پر چوری چورا تھیم گانے کو بھی پیش کیا گیا جبکہ محکمہ اطلاعات نے چورا چوری واقعہ پر مبنی ڈاکیومنٹری کی پیشکش کی اور ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے۔
مدن موہن مالویہ اور باباراگھو داس کا خصوصی ذکر کر تے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ چوری چورا کے واقعہ سے حواس باختہ انگریزی حکومت نے حالانکہ 172لوگوں کو پھانسی دینے کا منصوبہ بنایاتھا اور باباراگھو داس کی کوششوں سے تقریبا 150لوگوں کی پھانسی کی سزا ٹال دی گئی تھی۔
چورا چوری کی پاک سرزمین پر بہادر شہیدوں کو یاد کرنے کے لئے صدسالہ تقریب کایہ انعقاداوراہم ہوگیا ہے جب ملک آزادی کی 77ویں سال میں داخل ہورہاہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونابحران میں ہندوستان میں بنی ویکسین کی دنیا کے کئی ممالک میں طلب بڑھی ہے۔ دنیا کے بڑے ممالک کے مقابلے ہندوستان میں ٹیکہ کاری کی رفتارکہیں زیادہ ہے۔دنیا میں ہندوستان کو اس مقام پر دیکھ کر مجاہدین آزادی کی روح کو فخر محسوس ہورہاہوگا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ حال ہی میں پارلیمنٹ میں پیش بجٹ کے بارے میں ماہرین معشیات کا قیاس تھا کہ کورونا بحران کی سخت چیلنج سے نپٹنے کے لئے حکومت سود کا بوجھ عام شہریوں پر ڈالے گی لیکن ملکی باشندوں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا ہے بلکہ چیلنجز کے حل کے لئے یہ بجٹ تیزی فراہم کرے گا۔
طبی خدمات کو مزیدپختہ کرنے کا نظم بجٹ میں بھی کیا گیا ہے۔تعمیرائی شعبے کو مضبوطی، روزگار کے مواقع اور کسانوں کومستحکم بنانے میں بجٹ معاون ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک دہائیوں سے بجٹ کا مطلب صرف اعلانات رہ گیا تھاجسے پورا نہیں کیا جاتا تھا۔بجٹ کو حساب کتاب کا بہی کھاتہ بنادیاگیاتھالیکن اب سوچ اور اپروچ کو تبدیل کیا گیا ہے۔ اعتماد کی جو رفتار ہم نے شروع کی ہے وہ نئے ہندوستان کی تعمیر کے ساتھ پوراہوگا۔