مغادیشو ہوٹل پر خودکش حملے میں 17 لوگوں کی موت

0
74

مغادیشو  صومالیہ کی راجدھانی مغادیشو میں افریقہ ہوٹل پر ہوئے خودکش کار بم دھامکے اور گولی باری میں کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی۔ دی کینبرا ٹائمس نے یہ رپورٹ دی ہے۔
اخبار نے پیر کو پولیس ترجمان صادْ عدن علی کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کی دوپہر خودکش حملہ آورو نے دھماکہ خیز مادے سے بھری ایک کار ہوٹل کے داخلی دروازے سے ٹکرا دی۔ دھماکے کے بعد مسلح بندوق برداروں نے ہوٹل کی عمارت کے اندر اندھادھند گولی باری کی۔
کینبرا ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق حملے میں کم از کم 17 لوگوں مارے گئے ان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
مبینہ طور پر پولیس نے ہوتل کے کچھ لوگوں کو بچایا ہے جس میں ہوتل کا مالک اور فوج کا ایک جنرل بھی شامل ہے۔
شدت پسند تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ الشباب نے اتوار کو افریکہ ہوٹل پر ہوئے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here