صومالیہ سے امریکی افواج کا انخلاء مکمل

0
66

امریکی افریقہ کمانڈ (آفریکوم) نے اعلان کیا ہے کہ صومالیہ سے امریکہ نے اپنی فوجیں مکمل طور پر نکال لی ہیں۔

افریکوم کے ترجمان کرسٹوفر کارنز نے روس ٹوڈے (آر ٹی) کو بتایا کہ فوجیوں کی انخلاء کو آخری دسمبر کے مہینے میں ایک صدارتی ہدایت کے مطابق جنوری کے وسط تک مکمل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک صومالی فوج کے ساتھ رابطے میں رہے گا اور الشباب عسکریت پسند گروپ کے خلاف دباؤ جاری رکھے گا۔ کارنز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ الشباب ہمارا مزید امتحان نہیں لے، یہ اُن کیلئے بہتر نہیں ہوگا۔

امریکی حکام نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ زیادہ تر اہلکاروں کو کینیا سمیت پڑوسی ممالک میں تعینات کیا جائے گا۔ تاہم کارنز نے اس سلسلے میں کوئی واضح موقف نہیں دیا ہے کہ امریکی افواج کو کہاں منتقل کیا جائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here