اسمتھ کی سنچری ، ہندوستان کا ٹھوس جواب

0
71

سڈنی:  کرشمائی بلے بازاسٹیون اسمتھ (131) نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنی 27 ویں سنچری مکمل کی جبکہ لیفٹ ارم اسپنر رویندر جڈیجا (62 رن پر چار وکٹ) کی بہترین گیند بازی اور اوپنروں کی عمدہ اوپننگ سے ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعہ کے روز ٹھوس جواب دیتے ہوئے مقابلہ برابری پر لا دیا ۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 338 رن بنائے جبکہ ہندوستان نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 96 رن بنائے لئے ہیں ۔ ہندوستان ابھی پہلی اننگز میں 242 رن سے پیچھے ہے اور اس کے آٹھ وکٹ باقی ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرادن پوری طرح اسمتھ اور جڈیجا کے نام رہا۔ اسمتھ پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے تھے ، لیکن انہوں نے تیسرے ٹیسٹ میں مضبوطی سے واپسی کی اور ضرورت کے وقت سنچری بنائی ۔ وہیں دوسری طرف جڈیجا نے 18 اوور میں 62 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کوبڑا اسکور بنانے سے روک دوکا۔
ہندوستان نےآسٹریلیا کوآل آؤٹ کرنے کے بعد اچھی شروعات کی اور روہت شرما اور شوبھمن گل کے بیچ پہلی وکٹ کیلئے 70 رن کی ساجھیداری کی ۔ روہت چوٹ کی وجہ سے پہلے دو ٹیسٹ سے باہر تھے لیکن اس میچ میں انہوں نے واپسی کر کےاوراچھی بلے بازی کی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here