نئی دہلی: کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہلی کی سرحد پر تحریک کررہے کسانوں کی پریشانی کو نہیں سمجھتے اور ان کے درد پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اس لئے مایوس ہوکر تحریک کرنے والے کسان ٹریکٹر ریلی نکالنے کے لئے مجبور ہورہے ہیں کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں پر کہا کہ مسٹر مودی کسانوں کے ساتھ بے رحم برتاؤ کررہےہیں۔ وہ ان کی تکلیف کو نہیں سمجھ پارہے ہیں،اسی لئے
ترجمان نے کہا کہ مسٹر مودی کو کسانوں ہی نہیں،عام لوگوں کے ساتھ ہورہے ظلم کی بھی فکر نہیں ہے۔اترپردیش میں ہاتھرس کا واقعہ ہوا اور اب اسی طرح کا دردناک واقعہ بدایوں میں ہوا ہے لیکن وزیراعظم ان سبھی معاملوں پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ یہ سب کےلئے باعث تشویش ہے۔
Also read