حیدرآباد: حیدرآبادی تیز گیند باز محمد سراج آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ میچ سے پہلے روایتی طورپر بجائے گئے قومی ترانہ کے موقع پراشکبار ہوگئے۔سراج جنہوں نے ملبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ سے اپنے ٹسٹ کیرئیر کی شروعات کی تھی،کی اشکبار آنکھیں کیمرے میں قید ہوگئیں۔میچ سے پہلے دونوں ٹیموں کے قومی ترانے روایتی طورپر بجائے گئے تھے۔سراج ہمیشہ اپنے والد آٹو ڈرائیورمرحوم محمد غوث کو یاد کرتے ہیں جو انہیں ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے کہ ملک کا نام روشن کرنا۔سراج اپنے والد کے کافی قریب تھے جن کاانتقال ہوگیاہے۔ان کے انتقال کے وقت حیدرآبادی پیسر آسٹریلیا میں تھے اور کوویڈ19کی پابندیوں کی وجہ سے وہ گھر واپس نہیں ہوسکے۔غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے محمد سراج نے تیسرے ٹسٹ میں آج بہترین شروعات کی کیونکہ انہوں نے بائیں ہاتھ کے بہترین بلے باز ڈیوڈ وارنر جو زخمی ہونے کے بعد تیسرے ٹسٹ میں واپسی کررہے تھے کو دوسرے ہی اوور میں سلپ پر پُجارا کے ہاتھوں کیچ کروایا۔سراج کی اشکبار آنسواورقومی ترانہ بجائے جانے کے موقع پر جذباتی منظر کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔
آسٹریلیا میں تیسراٹسٹ میچ،حیدرآبادی تیزگیند باز محمد سراج قومی ترانہ کے موقع پر اشکبار
Also read