واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ریپبلکن نیشنل کمیٹی (آر این سی) کے صدر دفاترمیں ایک پائپ بم برآمد ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بدھ کے روز آر این سی دفتر کے حوالے سے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو کامیابی سے نکارہ بنادیا۔
قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے بعد حامیوں نے انتخابی نتائج کی تصدیق کی کوشش کرتے ہوئے کانگریس کے اراکین پر حملہ کیا۔ حامیوں نے نتائج کو قبول کرنے سےانکار کرتے ہوئے یو ایس کیپیٹل بلڈنگ کے اندر واقع روٹنداروم پرقبضہ کر لیا۔
مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم کے دوران ایک خاتون کو گولی ماری گئی، 13 افراد کو گرفتار کیا گیا اور پانچ بندوقیں ضبط کی گئیں۔
واشنگٹن میں آر این سی ہیڈ کوارٹر کے پاس پائپ بم برآمد ہوا
Also read