مرادنگر شمشان گھاٹ حادثہ،مہلوکین کے اہل خانہ کو 10-10لاکھ روپئے کی مدد

0
170

لکھنؤ:  اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے غازی آباد کے مرادنگر میں چھت کے گرنے سے ہلاک شدگان کے ایل خانہ کو 10-10لاکھ روئے مالی مدد اور بے گھر اہل خانہ کو رہائش گاہ دینے کا اعلان کیا ہے آفیشیل ترجمان نے منگل کو بتایا کہ مسٹر یوگی نے مرادنگر حادثے کے مہلوکین کے اہل خانہ کو 10-10لاکھ روپئے مالی تعاون کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ہر بے گھر کنبے کو ایک رہائش گاہ بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلی نے تعمیراتی کام سے سرکاری خزانے کو ہوئے نقصان کی تلافی متعلقہ ٹھیکیدار اور انجینئروں سے کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے اس حادثے کے ملزمین کے خلاف این ایس اے کے تحت بھی کاروائی کئے جانے کی ہدایت دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کو تیز بارش کے درمیان مرادنگر یں بنبا شاہراہ پر واقع شمشان گھاٹ احاطے کی دیوار اور چھت منہدم ہوگئی تھی۔ حادثے کے وقت شمشان گھاٹ پر آخری رسوم کی ادائیگی چل رہی تھی اور اس دوران وہاں تقریبا 40سے زیادہ افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔حادثے میں 25افراد کی موت ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here