مودی نے مرلی منوہر جوشی کو سالگرہ پر مبارکباد دی

0
154

نئی دہلی:  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر مرلی منوہر جوشی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت مند زندگی اور لمبی عمر کے لئے دعا کی ۔ڈاکٹر جوشی آج 87 سال کے ہو گئے۔ وہ 05 جنوری 1934 کو پیدا ہوئے تھے۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ڈاکٹر ایم ایم جوشی جی کو سالگرہ مبارک ہو۔ وہ ملک کے سینئر ترین اور قابل احترام رہنماوں میں سے ہیں ۔ انہوں نے ساری زندگی ملک کی ترقی کے لئے کام کیا ۔ ان کا بطوروزیر اوررکن پارلیمنٹ مثالی تعاون ہے۔ ان کی صحت مند زندگی اور لمبی عمرکی خواہش کرتا ہوں ‘‘۔ ڈاکٹر جوشی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت میں انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر تھے۔ سنہ 2014 کے عام انتخابات مسٹر مودی کے لئے وارانسی سیٹ چھوڑنے والے ڈاکٹر جوشی فی الحال بی جے پی کے ’مارگ درشک منڈل‘ میں شامل ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here