ملبورن: آسٹریلیا کے خلاف 7 جنوری سے سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ سے قبل ہندوستانی ٹیم کو بڑی راحت ملی ہے اور اس کے تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کے کورونا ٹسٹ نگیٹیو آئے ہیں۔
نئے سال کے موقع پر ٹیم انڈیا کے پانچ کھلاڑی -روہت شرما ، رشبھ پنت ، شبھ من گل ، نودیپ سینی اور پرتھوی شا ایک انڈور ریسٹورنٹ میں کھانے کے لئے گئے تھے جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور بی سی سی آئی نے اس معاملے کی تفتیش پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔
معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ان پانچ ہندوستانی کھلاڑیوں کو احتیاطاً آئسو لیشن میں رکھا گیاتھا۔ تاہم ، تمام کھلاڑیوں کے کرونا ٹسٹ منفی ہونے کے بعد ٹیم انڈیا نے راحت کی سانس لی ہے۔
خیال رہے ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین چار ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 7 جنوری سے سڈنی میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز فی الحال 1-1 سے برابرہے۔