پرساربھارتی (ڈی ڈی-اے آئی آر) کی 2020 میں زبردست ڈیجیٹل پیش رفت

0
35

نئی دہلی: 2020 میں پرسار بھارتی کے ڈی ڈی اور آکاشوانی کے ڈیجیٹل چینلوں میں 100 فیصد سے زیادہ ترقی ہوئی ہے جہاں ایک ارب ڈیجیٹل ویوز اور 6 ارب ڈیجیٹل واچ منٹ ریکارڈ کئے گئے ہیں 2020 کے دوران نیوز آن اے آئی آر ایپ میں 2.5 ملین سے زیادہ صارفین جڑے جبکہ پلیٹ فارم پر لائیو ریڈیو پر تین سو ملین سے زیادہ ویوز ملے۔


ڈی ڈی نیشنل اور ڈی ڈی نیوز کے ساتھ پرسار بھارتی کے دس سرفہرست چیلنوں میں ڈی ڈی سہیادری سے مراٹھی نیوز، ڈی ڈی چندنا سے کنڑ پروگرمنگ، ڈی ڈی بنگلہ سے بنگلہ نیو ز اور ڈی ڈی سپتا گری سے تیلگو پروگرامنگ شامل ہیں۔
ڈی ڈی اسپورٹس اور آکاشوانی اسپورٹس کی لائیو کمنٹری پر ڈیجیٹل ناظرین وشائقین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ پرسار بھارتی آرکائیو اور ڈی ڈی کسان 10 سرفہرست ڈیجیٹل چینلوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
شمال مشرق کے ڈیجیٹل نیوز سامعین میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور آل انڈیا ریڈیونیوز کی نارتھ ایسٹ سروس بھی سرفہرست 10 چیلنوں میں سے ایک ہے اور ایک اہم ڈیجیٹل سنگ میل طے کرتے ہوئے 100 ہزار رجسٹرڈ سامعین کا نشانہ پار کر گئی ہے۔ ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ 2020 کے دوران ڈی ڈی اور اے آئی آر پروگراموں کے ڈیجیٹل سامعین کی دوسری سب سے بڑی تعداد پاکستان میں ہے۔ پہلے نمبر پر ملک کے اندر کے سامعین ہیں۔ پاکستان سے کچھ ہی کم تعداد امریکہ میں موجود سامعین کی ہے۔
2020 کے دوران مقبول ترین ڈیجیٹل ویڈیوز میں وزیر اعظم کی اسکولی طلبا سے بات چیت، یوم جمہوریہ پریڈ 2020 اور ڈی ڈی نیشنل آرکائیوزکا شکنتلا دیوی کا ایک نایاب ویڈیو ہے جو 1970 کی دہائی کا ویڈیو ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here